اسلام آباد: (اے پی پی).قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا ، اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر بحث کا امکان ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج شام 4 بجے پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں ہو گا۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور امن و امان کی صورتحال سمیت اہم قومی امور پر بحث کا امکان ہے ۔