خبرنامہ پاکستان

قومی اسمبلی: کورم کی نشاندھی پرحکومت کوخفت کا سامنا

اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی میں جمعرات کو اجلاس شروع ہوتے ہی حکومت کو خفت اور شرمندگی کا سامنا‘ کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس کورم کی تکمیل تک ملتوی۔ جمعرات کو اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبولؐ سے شروع ہوا تو سپیکر سردار ایاز صادق نے بجٹ 2016-17 پر جاری عام بحث شروع کرنے کا اعلان کیا تاہم اس سے قبل کہ وہ کسی ایم این اے کو خطاب کی دعوت دیتے پی ٹی آئی کی چیف وہپ ڈاکٹر شیریں مزاری نے کورم کی نشاندہی کردی۔ سپیکر نے اسمبلی سٹاف کو ارکان کی گنتی کرنے کی ہدایت کی تو ارکان کی تعداد 53 نکلی جبکہ کورم پورا ہونے کے لئے کم از کم 86 ارکان کا ایوان میں موجود ہونا ضروری ہوتا ہے۔ سپیکر نے کورم مکمل ہونے تک اجلاس ملتوی کردی۔ (ن غ/ ع ع)