خبرنامہ پاکستان

قومی اسمبلی کو بھی نو لفٹ؛اپوزیشن کا واک آؤٹ

قومی اسمبلی کو بھی نو لفٹ؛اپوزیشن کا واک آؤٹ
اسلام آباد:(ملت آن لائن) اسلام آباد وزراء نے سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی کو بھی نو لفٹ کرا دی۔اپوزیشن نے وزراء کی عدم حاضری پر ایوان سے واک آؤٹ کر دیا ۔دو سو پینتالیس درخت کاٹے گئے ہیں ۔ ایک درخت کاٹنے کے بدلے دس درخت لگانے کا معاہدہ کیا گیا ہے ۔ اب تک دو سو درخت لگائے جا چکے ہیں ۔ نعیمہ کشور بولیں ایک طرف گرین پاکستان پر پیسہ خرچ کیا جا رہا ہے ۔ دوسری جانب درختوں کی کٹائی کی جا رہی ہے ۔ پانی کی کمی سے متعلق پیپلز پارٹی کے توجہ دلاؤ نوٹس پر وزیر آبی وسائل کی عدم حاضری اپوزیشن ارکان کو ایک آنکھ نہ بھائی ۔ ایوان سے واک آؤٹ کر دیا ۔ تحریک انصاف کی شیریں مزاری نے کورم کی نشاندہی کی ۔ گنتی پر کورم مکمل نہ نکلا جس پر اجلاس پیر کی شام چار بجے تک ملتوی کر دیا گیا ۔