خبرنامہ پاکستان

قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے والے 4 ارکان کو اسپیکر نے طلب کرلیا

قومی اسمبلی کی

قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے والے 4 ارکان کو اسپیکر نے طلب کرلیا

اسلام آباد:(ملت آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مسلم لیگ (ن) چھوڑنے والے 4 اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کے معاملے پر انہیں آج طلب کرلیا۔

مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی خسرو بختیار، باسط بخاری، طاہر بشیر چیمہ اور قاسم نون کو اسپیکر آفس میں آکر استعفوں کی تصدیق کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسمبلی حکام کے مطابق مستعفی رکن کو اسپیکر یا سیکرٹری قومی اسمبلی کے سامنے استعفے کی تصدیق کرنا لازمی ہے۔

یاد رہے کہ 9 اپریل کو حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے 6 قومی اور 2 ارکان صوبائی اسمبلی نے مستعفی ہوکر پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

(ن) لیگ کو جھٹکا: 8 ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے پارٹی چھوڑ دی

استعفیٰ دینے والوں میں خسرو بختیار، طاہر اقبال، رانا محمد قاسم، باسط بخاری، سردار دریشک، چوہدری سمیع اللہ، سلیم اللہ چوہدری اور طاہر بشیر چیمہ شامل تھے۔

مستعفی ارکان نے جنوبی پنجاب صوبہ محاذ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے سابق وزیراعظم بلخ شیریں مزاری کو اس محاذ کا سرپرست بنایا گیا تھا۔