خبرنامہ پاکستان

قومی اسمبلی کی نشستوں سے متعلق آئینی ترمیمی بل آج سینیٹ میں پیش ہوگا

پیپلزپارٹی نے تحریک

قومی اسمبلی کی نشستوں سے متعلق آئینی ترمیمی بل آج سینیٹ میں پیش ہوگا
اسلامآباد:(ملت آن لائن)سینیٹ میں قومی اسمبلی کی نشستوں کے حوالے سے آئینی ترمیمی بل آج پیش کیا جائے گا، بل پر حکومت اور پیپلز پارٹی کے معاملات طے نہ ہوسکے۔ چیرمین رضا ربانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس آج شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا جب کہ اجلاس کے ایجنڈے میں آئینی ترمیمی بل چوتھی بار شامل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل تین بار ایجنڈے میں شامل ہونے کے باوجود قومی اسمبلی کی نشستوں سے متعلق آئینی ترمیمی بل سینیٹ میں پیش نہیں کیا جاسکا۔ حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی سے تا حال کوئی رابطہ نہیں کیا گیا جبکہ پیپلز پارٹی نے بھی آج ارکان کو اجلاس میں شرکت لازمی بنانے کی ہدایت نہیں کی ہے۔ آئینی ترمیمی بل کی منظوری کے لیے 69 سینیٹرز کی ایوان میں موجودگی ضروری ہے۔
حلقہ بندیاں مردم شماری کے مطابق کی جائیں گی، اسپیکر قومی اسمبلی بل کے متن کے مطابق قومی اسمبلی میں پنجاب کی 9 نشستیں کم ہوجائیں گی جن میں7 جنرل اور 2 مخصوص نشستیں شامل ہیں، خیبر پختونخوا کی قومی اسمبلی میں 5 نشستوں کا اضافہ ہوگا جن میں 4 جنرل اور ایک مخصوص نشست شامل ہے۔ اسی طرح بلوچستان میں مجموعی طور پر قومی اسمبلی کی 3 نشستوں کا اضافہ ہوگا جن میں 2 جنرل اور ایک مخصوص نشست ہے جب کہ اسلام آباد کی ایک نشست کا اضافہ کیا جائے گا۔ اس وقت قومی اسمبلی 342 نشستوں پر مشتمل ہے جس میں سے 272 نشستوں پر ارکان براہ راست انتخاب کے ذریعے منتخب ہوتے ہیں جب کہ مذہبی اقلیتوں کے لیے 10 اور خواتین کے لیے 60 نشستیں بھی مخصوص ہیں، جنہیں 5 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرنے والی جماعتوں کے درمیان نمائندگی کے تناسب سے تقسیم کیا جاتا ہے۔