خبرنامہ پاکستان

قومی ایکشن پلان نہیں، ن لیگ کا پلان ناکام ہوا: بلاول

لاہور (ملت + آئی این پی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان نہیں ن لیگ ایکشن پلان ناکام ہوا،حکومت کو ماننا پڑے گا کہ وہ ناکام ہو چکی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں کنونشن سے خطاب میں کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، اس کی حالت سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے بھٹو کا نعرہ تخت رائیونڈ والوں کو ڈراتا ہے،شہید بے نظیر بھٹو نے انتہاپسندوں سے لڑتے ہوئے اپنی جان دی۔شہید کبھی مرا نہیں کرتے، شہید ذوالفقار علی بھٹو زندہ ہے، شہید بے نظیر بھٹو زندہ بھی ہے۔ کنونشن میں بلاول بھٹو کی آمد پر کارکنوں نے کا جوش عرو ج پر تھا، جنہوں نے پارٹی نغموں پر ڈانس اور ہلہ گلہ کیا۔