خبرنامہ پاکستان

قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کا 117واں یوم ولادت منایا گیا

لاہور: (ملت+آئی این پی) پاکستانی قومی ترانے کے خالق شاعر ابوالاثر حفیظ جالندھری کا ہفتہ کو 117واں یوم ولادت منایا گیا۔حفیظ جالندھری کے یوم ولادت کے سلسلے میں ملک بھر میں سرکاری و غیر سرکاری تقریبات منعقد کی گئیں ۔ حفیظ جالندھری معروف شاعر، نثر نگار تھے، ان کی شاعری مذہبی حب الوطنی اور لوک گیتوں پر مشتمل تھی، قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری14 جنوری 1900کو جالندھر میں پیدا ہوئے اور21 دسمبر 1982 کو لاہور میں وفات پائی۔