خبرنامہ پاکستان

قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کی آج 35 ویں برسی

قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کی آج 35 ویں برسی

لاہور:(ملت آن لائن) قومی ترانے کے خالق اور نامور شاعر حفیظ جالندھری کو ہم سے بچھڑے آج 35 برس ہوچکے۔ 14 جنوری 1900کو بھارت کے علاقے جالندھر میں پیدا ہونے والے حفیظ جالندھری کی آج 35 ویں برسی منائی جارہی ہے۔ انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے تحریک پاکستان میں جذبوں کو گرمایا اور شاہنامہ اسلام میں اسلامی تاریخ کے مختلف واقعات بیان کیے۔ حفیظ جالندھری کو غزل اور نثر نگاری میں بھی کمال حاصل تھا۔ان کی نظموں کا پہلا مجموعہ نغمہ زر 1935 میں شائع ہوا۔ان کی معروف نظم ’ابھی تو میں جوان ہوں‘،کئی عشرے گزرنے کے بعد بھی جوان ہے۔ حفیظ جالندھری نے آزاد کشمیر کا قومی ترانہ ’وطن ہمارا آزاد کشمیر‘ بھی تحریر کیا۔ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں تمغہ حسن کارکردگی اور ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ ابوالاثر حفیظ جالندھری 21 دسمبر 982 1کو 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔