خبرنامہ پاکستان

قومی دولت لوٹنے والے رعایت کے مستحق نہیں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی:(ملت+اے پی پی) سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ قومی دولت لوٹنے اور قرضے ہڑپ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ،کرپٹ ٹولے کے ساتھ وہی سلوک ہونا چاہیے جو ڈاکوؤں کے ساتھ ہوتا ہے،ملک قرضوں میں ڈوبا ہے، حکمراں معاشی ترقی کے اشتہار دے رہے ہیں۔ منصورہ لاہور میں تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکمران دولت کی ہوس میں عوام کو بھول چکے ہیں۔ ملک قرضوں میں ڈوبا ہےحکمران معاشی ترقی کے اشتہار دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے تجارت میں خسارا ہی خسارا ہے،مودی پانی بند کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے اورہمارے حکمران مودی کو پیار کی لوریاں سنا رہے ہیں ۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ کشمیر کی آزادی کیلئے سیاست اور پارٹی مفادات کو ایک طرف رکھنا پڑے گا۔