خبرنامہ پاکستان

قومی شناختی کارڈز کی نئی فیسوں کا اطلاق آج سے ہوگا

قومی شناختی کارڈز کی نئی فیسوں کا اطلاق آج سے ہوگا

اسلام آباد:(ملت آن لائن) نادرا نے قومی شناختی کارڈ کی نئی فیسوں کا نوٹی فیکشن جاری کردیا ہے جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔

نادرا کی طرف سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق نئے نارمل آئی ڈی کارڈ کی ارجنٹ فیس 1150 روپے جبکہ ایگزیکٹو کی فیس 2150 روپے ہے۔

شناختی کارڈ کی نارمل توسیع 400 روپے، ارجنٹ 1150 روپے جبکہ ایگزیکٹو 2150 میں ہوگی۔

نیا اسمارٹ کارڈ 750 روپے، ارجنٹ 1500 جبکہ ایگزیکٹو 2500 روپے میں جاری ہوگا۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے نئے شناختی کارڈ کی نارمل فیس 4 ہزر 250 روپے ہوگی، اسی طرح ارجنٹ کارڈ کی فیس 6 ہزار 350 جبکہ ایگزیکٹو فیس 8 ہزار 450 روپے ہوگی۔

اوورسیز پاکستانیوں کے لیے نئے اسمارٹ کارڈ کی نارمل فیس 4 ہزار 600، ارجنٹ فیس 6 ہزار 700 اور ایگزیکٹو کارڈ کی فیس 8 ہزار 800 روپے ہوگی۔