خبرنامہ پاکستان

قومی ٹیم آئندہ دو سال بھی جیتنے کی صلاحیت نہیں رکھتی، سیکرٹری پی ایچ ایف

قومی ٹیم آئندہ دو سال بھی جیتنے کی صلاحیت نہیں رکھتی، سیکرٹری پی ایچ ایف
لاہور:(ملت آن لائن) سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن شہباز احمد سینئر نے ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ہاتھ کھڑے کر دیئے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا دفاع نہیں کر سکتا، کھلاڑی پروفیشنل کمٹمنٹس کی بجائے لیگز کو ترجیح دیتے ہیں، موجودہ ٹیم آئندہ دو سال بھی جیتنے کی صلاحیت نہیں رکھتی، کوئی توقعات وابستہ نہ کی جائیں۔ سیکرٹری پی ایچ ایف نے مزید کہا کہ میں نے کبھی بھی ٹیم کی جیت کے دعوے نہیں کیے، کوشش ہے کہ ٹیم اگلے سال بہتر کارکردگی دکھا سکے، ایشین گیمز ہدف ہیں، جیتیں گے تو فتوحات کا سلسلہ شروع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے غیر ملکی دورے کرنے کا شوق نہیں ہے، لیگ کے سلسلے میں نیوزی لینڈ گیا تھا۔