خبرنامہ پاکستان

قومی ٹی ٹوئنٹی کپ؛ لاہور بلوز وائٹس کو ہرا کر چیمپئن بن گئی

قومی ٹی ٹوئنٹی کپ؛ لاہور بلوز وائٹس کو ہرا کر چیمپئن بن گئی
لاہور:(ملت آن لائن) قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں لاہور بلوز کی ٹیم لاہور وائٹس کو ہرا کر چیمپئن بن گئی جب کہ ٹیم نے 128 رنز کا ہدف 15 گیندیں قبل 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں لاہور بلوز کی ٹیم 128 رنز کا ہدف 15 گیندیں قبل ہی مکمل کرکے فیورٹ لاہور وائٹس کو ہرا کر چیمپئن بن گئی جب کہ امام الحق نے ناقابل شکست نصف سنچری بنائی۔ لاہور وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹ پر 127 رنز بنائے، کپتان سلمان بٹ 62 رنز پر ناقابل شکست رہے جب کہ کامران اکمل نے 20 رنز بنائے۔ لاہور بلوز کی جانب سے عاطف جبار نے 2 جب کہ اعزاز چیمہ، خالد عثمان اور آغا سلمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں لاہور بلوز کے اوپنرز امام الحق اور احمد شہزاد نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا، 43 کے مجموعی اسکور پر احمد شہزاد 22 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے، امام الحق اور کپتان محمد حفیظ نے ہدف کا تعاقب جاری رکھا، حفیظ 33 رنز بنا کر بلال آصف کا شکار بنے، حسین طلعت ایک رن بنا کر آصف علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ لاہور بلوز کی ٹیم نے ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 15 گیندیں قبل ہی حاصل کر لیا۔اوپنر امام الحق 49 گیندوں پر 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 59 رنز پر ناقابل شکست رہےاور شاندار بیٹنگ پر مین آف دی میچ قرار پائے۔