خبرنامہ پاکستان

قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں ستاروں کی محفل آج سجے گی

قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں ستاروں کی محفل آج سجے گی
لاہور:(ملت آن لائن) قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کیلیے ستاروں کی محفل ہفتے کو سجے گی۔
قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ ہفتے سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ ایونٹ میں 8ریجنل ٹیمیں لاہور وائٹس،لاہوربلوز،کراچی وائٹس، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور فاٹا شریک ہیں۔ افتتاحی میچ میں 12بجے کراچی وائٹس اور فیصل آباد کی ٹیمیں مقابل ہونگی، شہر قائد کی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد دیگر کھلاڑیوں میں اسد شفیق، انور علی، رومان رئیس، خرم منظور، شاہد یوسف، میر حمزہ، تابش خان، حارث سہیل، ذوالفقار بابر، دانش عزیز، اعظم حسین، جاہد علی اور ابرار احمد شامل ہیں۔

ایونٹ میں 8ریجنل ٹیمیں لاہور وائٹس،لاہوربلوز،کراچی وائٹس، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور فاٹا شریک ہیں۔ افتتاحی میچ میں 12بجے کراچی وائٹس اور فیصل آباد کی ٹیمیں مقابل ہونگی،

نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں پی ایس ایل تھری کی ڈرافٹنگ کا میلہ، سپر اسٹار مچل جانسن، عمران طاہر، ڈیوائن براوو، کرس گیل، شین واٹسن ایان مورگن اور احمد شہزاد مہنگے ترین کھلاڑی ہونگے۔ نامور کرکٹر کارلوس بریتھویٹ، شین واٹسن، اینجلو میتھیوز، کولن منرو، تھیسارا پریرا کی بھی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے۔ دفاعی چیمپئن پشاور زلمی سمیت پانچوں ٹیموں کے 9,9 کھلاڑی برقرار رہے جبکہ پلاٹنیم، ڈائمنڈ اور گولڈ کے ایک ایک، سلور اور ایمرجنگ کیٹگری میں دو دو نئے کھلاڑی شامل ہوں گے۔