خبرنامہ پاکستان

قومی ٹی 20 کپ میں (آج) دو میچ کھیلے جائیں گے

قومی ٹی 20 کپ میں (آج) دو میچ کھیلے جائیں گے
راولپنڈی :(ملت آن لائن) قومی ٹی 20 کپ میں (آج) بدھ کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری ٹورنامنٹ میں پہلا میچ لاہور وائٹس اور فیصل آباد کے درمیان کھیلا جائے گا۔ فیصل آباد علی شاہ جبکہ لاہور وائٹس کامران اکمل کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ دوسرا میچ کراچی وائٹس اور لاہور بلوز کے مابین کھیلا جائے گا۔ اکبر رحمان کراچی وائٹس ٹیم کی قیادت کرینگے۔ لاہور بلوز ٹیم کی قیادت احمد شہزاد کرینگے۔ قومی ٹی 20 کپ کے سیمی فائنلز 25 نومبر کو کھیلے جائینگے جبکہ کپ کا فائنل میچ 26 نومبر کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔