خبرنامہ پاکستان

قوم جان چکی، عمران، زرداری بھائی بھائی ہیں: کیپٹن (ر) صفدر

قوم جان چکی، عمران، زرداری بھائی بھائی ہیں: کیپٹن (ر) صفدر

اسلام آباد: (ملت آن لائن) کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے 28 جولائی کے بعد سے پورے ملک کا موسم خراب ہے، آصف زرداری اور عمران خان جو بھی کہیں قوم جان چکی ہے عمران، زرداری بھائی بھائی ہیں۔ احتساب عدالت کے باہر کیپٹن (ر) صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آصف زرداری کی عمران خان سے جنگ ہوگی، ہمارے بارے میں زرداری کو پتہ ہے کئی دفعہ وہ جنگیں کر چکے ہیں، لاہور کے جلسے کے بعد ان کا جنگ کا موڈ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا سیاسی موسم 70 سال سے بادلوں کے نیچے ہے، کبھی بادل اوپر ہو جاتے ہیں، امپائر نے غلط سائیڈ فیلڈنگ کرا دی، اب سنبھالا نہیں جا رہا۔
……………………………..
اس خبر کو بھی پڑھیے….عمران خان کے آنے سے سیاست میں شرافت ختم ہوگئی: اسفند یارولی

لوئردیر: (ملت آن لائن) اسفند یارولی کا کہنا ہے عمران خان کے آنے سے سیاست میں شرافت ختم ہو گئی، کرپشن پر بات کرنے سے پہلے اپنا گھر صاف کریں، صبح کی بات سے دوپہر اور دوپہر کی بات سے رات کو مکر جاتے ہیں۔
عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یارولی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی کے دور حکومت میں خیبرپختونخوا کو نظر انداز کیا گیا، تحریک انصاف کے کارکن سینیٹ انتخابات میں بکے مگر پی ٹی آئی رہنما کہتے ہیں بکنے والے ارکان اسمبلی کے خلاف ثبوت نہیں، ووٹ بیچنے والے ارکان کو بلایا جائے اور ان سے حلف لیا جائے۔
اسفند یاروالی نے نواز شریف کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا سی پیک میں خیبرپختونخوا کو نظرانداز کیا گیا، سی پیک کا نام پاک چائنا کوریڈور کے بجائے چائنہ پنجاب کوریڈور رکھا جائے، نواز شریف کو کہا بھی تھا کہ قبائلی عوام کو ان کے حقوق دیں لیکن انہوں نے نہ مانی۔ سربراہ عوامی نیشنل پارٹی نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ آئین میں فوری طورپر ترمیم کی جائے اور فاٹا کو خیبرپختونخوا کا حصہ بنایا جائے۔