خبرنامہ پاکستان

قوم کو نیا پاکستان مبارک ہو، ترجمان تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قوم کو نیا پاکستان مبارک ہو اور وزیر اعظم عمران خان ہوں گے۔

ملک میں ہونے والے عام انتخابات میں نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کے نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو قومی اسمبلی کے 98 حلقوں میں برتری حاصل ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) 62 اور پی پی پی 37 نشستوں پرآگے ہے۔

تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے بھی اپنی ٹوئٹ میں قوم کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ قوم کو نیا پاکستان مبارک ہو اورعمران خان وزیر اعظم ہوں گے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی اپنی کامیابی پر جشن منارہی ہے جبکہ ن لیگ، ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی اور پی ایس پی نے انتخابی عملے کے رویے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔