خبرنامہ پاکستان

قوم کی دولت لوٹنے والے جلد انجام کو پہنچیں گے، شیخ رشید

اسلام آباد:(ملت+اے پی پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ قوم کی دولت لوٹ کر بیرون ملک منتقل کرنے والے جلد منطقی انجام کو پہنچیں گے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عوام کی عدالت میں حکمران کیس ہار چکے ہیں، عوام کی عدالت میں ثابت ہو چکا ہے کہ یہ بیرون ملک منتقل کیا گیا مال چوری، ڈکیتی، کمیشن اور ہمارے خون پسینے کا ہے، اب بڑی عدالت میں کیس لگا ہوا ہے، عوام کو یہاں سے بھی انصاف ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاناما کیس میں ہر روز نیا مسئلہ اور نئی انٹری ہو رہی ہے اور کیس میں مزید نئی انٹریاں بھی ہوں گی، یہ سب لوگ جنہوں نے قوم کا پیسہ لوٹ کر بیرون ملک منتقل کیا جلد منطقی انجام کو پہنچیں گے۔