خبرنامہ پاکستان

ق لیگ نے پی ٹی آئی کی ریلی میں شرکت کی دعوت قبول کرلی

لاہور: (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان تحریک انصاف کے اعلیٰ سطحی وفد نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وفد میں سینئر رہنما جہانگیر خان ترین، عبدالعلیم خان اور سبطین خان شامل تھے۔ جنہوں نے پاکستان مسلم لیگ کے قائدین کو 3 ستمبر کی ریلی میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی تھی۔ جس کے بعد تحریک انصاف کے وفد نے چودھری برادران سے ملاقات کی اور ریلی کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرنے کے علاوہ دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔