خبرنامہ پاکستان

ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی؛ پاک فوج کا بھارت کو منہ توڑ جواب

راولپنڈی(ملت آن لائن)لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کر کے پاکستان کے سول شہریوں کو نشانہ بنانے پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کی کئی چوکیاں تباہ اور فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق برہان وانی کی برسی پر دنیا بھر میں کشمیریوں نے بھارتی بربریت کیخلاف احتجاج کیا جبکہ اس موقع پر بھارتی فوج نے ایل او سی میں راولاکوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ بھارتی فوج نے تیتری نوٹ، مانوا، ستوال اور چفر کے دیہات میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 خواتین سمیت 5 بے گناہ شہری شہید جبکہ تین کمسن بچیوں سمیت 5 لوگ زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 2 بھارتی چیک پوسٹیں تباہ اور4 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے بھارتی چوکیوں کو تباہ کرنے کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔