خبرنامہ پاکستان

ایل او سی پر بھارتی فوج کی گولہ باری، پاکستان کا منہ توڑ جواب

میرپور(ملت آن لائن)لائن آف کنٹرول کے سماہنی سیکٹر میں بھارت نے ایک مرتبہ پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گولہ باری کی ہے اور پاک فوج نے بھی بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا ہے۔

بھارتی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر سماہنی سیکٹر کے علاقوں چاہی ، بڑوھ ، ڈل کھمباہ پر شدید فائرنگ اور گولہ باری کرکے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی توپوں کو خاموش کرادیا۔

گزشتہ روز پاکستانی ڈی جی ایم او نے بھارتی ہم منصب سے ہاٹ لائن پر رابطہ کرکے پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ اور 4 جوانوں کی شہادت پر سخت احتجاج کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ اشتعال انگیزی بڑے سانحے میں تبدیل ہوسکتی ہے۔