خبرنامہ پاکستان

لاکھوں لوگ ووٹ کاسٹ کرنے سے رہ گئے ،سعد رفیق

سعد رفیق کے گرد

لاکھوں لوگ ووٹ کاسٹ کرنے سے رہ گئے ،سعد رفیق
ہر پولنگ سٹیشن کے باہر عوام کی کثیر تعداد موجود تھی،پولنگ سٹاف کم رہا الیکشن کمیشن نے وقت نہ بڑھا کر جمہوری تقاضے کو پورا نہیں کیا،مشاہدحسین

لاہور(ملت آن لائن) ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پولنگ کا وقت نہ بڑھانے سے لاکھوں لوگ ووٹ کاسٹ کرنے سے رہ گئے ،الیکشن کمیشن سے اپیل بھی کی گئی کہ جمہوریت کی لاج بڑھانے کے لئے پولنگ کا وقت بڑھائے ۔ ہر پولنگ سٹیشن کے باہر ووٹرز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتظامات اچھے لیکن پولنگ سٹاف کم رہا ٹرن آوٹ زیادہ ہوجا نا تھا ۔دھاندلی کی شکایات سامنے نہیں آئی۔ سینیٹر مشاہدحسین سید نے کہا کہ پولنگ عملے کی کارکردگی سست روی کا شکار رہی پولنگ سٹیشنز کے باہرلمبی قطاریں لگی رہیں ، ہمارے ووٹرز کا حوصلہ بلند تھا مگر پولنگ کا وقت 7 بجے تک نہ بڑھا کر جمہوری تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا ۔