خبرنامہ پاکستان

لاہور،ڈرائیور نے پولیس ناکے پرگاڑی چڑھادی، اہلکار ہلاک

لاہور،ڈرائیور نے پولیس ناکے پرگاڑی چڑھادی، اہلکار ہلاک

لاہور:(ملت آن لائن) ڈیفنس کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی نے پولیس ناکے پر کھڑے ایک اہلکار کو کچل کر ہلاک اور دوسرے کو زخمی کردیا جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں تیز رفتار کار نے ناکے پر کھڑے پولیس اہلکاروں کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ جاں بحق اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ہلاکت کی تصدیق کردی جب کہ زخمی کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ جاں بحق پولیس جوان کی شناخت مستنصر اور زخمی کی قاسم کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے گاڑی کو قبضے میں لے کر ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ قانونی کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔

………………….

اس خبر کو بھی پڑھیے…چمن: مال روڈ پریکےبعد دیگرے 2 دھماکے‘ 4 افراد زخمی

چمن :(ملت آن لائن) صوبہ بلوچستان کے علاقے چمن میں یکے کے بعد دیگرے 2 دھماکوں کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ چمن کے مال روڈ پر بجری میں دھماکہ خیزمواد مواد نصب کیا گیا تھا جس کے پھٹنے سے ایک شخص زخمی ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق دوسرا دھماکہ لوگوں کے جمع ہونے کے بعد ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق دونوں دھماکوں میں زخمی ہونے والے افراد کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کرنا شروع کرد یے ہیں۔ چمن میں دھماکہ، ایک بچہ شہید دوسرا زخمی خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 1 دسمبر کو بلوچستان میں ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیے جانے والے دھماکے میں ایک بچہ جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا تھا۔ کوئٹہ: سریاب روڈ پر دھماکہ، 4 افراد جاں بحق یاد رہے کہ 25 نومبر 2017 کو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر خودکش دھماکہ ہوا تھا جس میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 20 افراد زخمی ہوئے تھے۔