خبرنامہ پاکستان

لاہورميں پوليس مقابلے کے دوران 4 ڈاکوہلاک

لاہور(ملت آن لائن)سلامت پورہ قبرستان کےقريب پوليس مقابلے کے دوران ناکہ لگا کرشہریوں کولوٹنے والے چارڈاکومارے گئے۔ڈاکوؤں سے 4 پستولیں بر آمد ہوئیں
لاہورميں تھانہ ہربنس پورہ کورات گئےاطلاع ملی کہ سلامت پورہ قبرستان کےقريب 6 ڈاکو راہگيروں سے لوٹ مار کر رہے ہيں جس پرپولیس فوری طورپر جائے وقوعہ پہنچی۔ پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ میں 4 ڈاکوموقع پرہی ہلاک جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں سے 4 پستولیں بر آمد ہوئیں تاہم ہلاک ڈاکووں کی شناخت تاحال نہيں ہو سکی اور فرار ہونے والے ڈاکؤوں کی تلاش جاری ہے۔