خبرنامہ پاکستان

لاہورہائیکورٹ: ایدھی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

لاہور: (آئی این پی) فخر پاکستان عبدالستار ایدھی کی وکلاء نے غائبانہ نمازہ جنازہ ادا کی جس میں وکلاء سمیت ماتحت عدلیہ کے ججز نے بھی شرکت کی ۔ مرحوم عبدالستار ایدھی کی غائبانہ نمازہ جنازہ سیشن کورٹ لاہور میں ادا کی گئی ۔ غائبانہ نماز جنازہ میں وکلا ء کے ساتھ ججز نے بھی شرکت کی ۔ نماز جنازہ کے بعد عبدالستار ایدھی کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی گئی ۔ وکلا کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی کی انسانیت کے لیے خدمات کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی ۔ وکلاء کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت عبدالستار ایدھی کے مشن کو جاری رکھنے کے لیے سرکاری سطح پر عملی اقدامات کرے ۔