خبرنامہ پاکستان

لاہور ائیرپورٹ کے توسیعی منصوبے کا پی سی ون تیار،77 ارب روپے لاگت آئے گی

لاہور(ملت + آئی این پی) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی عمارت کو 7 لاکھ مربع فٹ سے 35 لاکھ مربع فٹ تک توسیع دینے، آرائش اور بحالی کیلئے 77 ارب روپے کا پی سی ون جمع کرادیا ‘ 5 چائینی اور 1 ترک کمپنی نے منصوبے کی تعمیر کے لئے خواہش کا اظہار کردیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ائیرپورٹ کی توسیع اور تزئین وآرائش کے منصوبے کے لئے غیر ملکی ہسپانوی فرم ٹیپسا اور ایشین کنسلٹنگ نے پی سی ون جمع کرا دیا منصوبے کا پی سی ون سول ایوی ایشن اتھارٹی کو وزیراعظم کی حتمی منظوری کیلئے جمع کرایا پی سی ون میں مجموعی طور پر77 ارب روپے کے پی سی ون میں ائیر پورٹ کو 4 حصوں میں تقسیم کیا گیا۔ پی سی ون میں تعمیراتی پلاننگ کے چاروں جزو میں ٹرمینل، پارکنگ، داخلی وخارجی راستوں اور مرکزی عمارت کو شامل کیا گیاابتدائی منصوبے میں ائیر پورٹ کی توسیع وبحالی اڑھائی سال میں مکمل ہوگی جبکہ سول ایوی ایشن تعمیراتی کمپنی کو 6 سال میں مجموعی لاگت کی ادائیگی کرے گی ذرائع کے مطابق 5 چائنیز اور ایک ترک کمپنی نے ائیرپورٹ کی توسیع وبحالی کیلئے دلچسپی کا اظہار کردیا۔ کچھ روز قبل وزیر اعلی نے ترجیحی بنیادوں پر ڈیزائن منظور کرتے ہوئے ائیرپورٹ کی تعمیر و بحالی کا کام شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔