خبرنامہ پاکستان

لاہور: جوتے بنانے کی فیکٹری میں آتشزدگی، 5 مزدور زخمی

لاہور: جوتے بنانے کی فیکٹری میں آتشزدگی، 5 مزدور زخمی

لاور:(ملت آن لائن)لاہور کے علاقے کوٹ خواجہ سعید کے نزدیک جوتے بنانے کی فیکٹری میں آگ لگنے سے 5 مزدور زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ 4 منزلہ مکان میں بنی فیکٹری میں لگی۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو آپریشن کے دوران فیکٹری کی 2 منزلوں پر لگی آگ پر قابو پا لیا گیا تاہم اوپری منزل پر قابو پانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔پولیس کے مطابق فیکٹری میں آگ لگنے کے باعث 2 مزدور جھلس کر زخمی ہوئے جبکہ 3 مزدوروں نے آگ سے بچنے کے لیے فیکٹری سے چھلانگ لگا دی۔ پانچوں مزدوروں کو کوٹ خواجہ سعید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمی ہونے والوں میں راشد عرفان، نقیب عمر اور عباس اور ذیشان کے نام شامل ہیں۔