خبرنامہ پاکستان

لاہور خود کش دھماکے میں29بچوں سمیت72جاں بحق

لاہور:(اے پی پی)لاہور کےگلشن اقبال خود کش دھماکے کاایک اور زخمی بچہ دم توڑ گیا ، جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 72 ہو گئی۔ خود کش دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے بچوں کی تعداد 29 ہو گئی ۔دھماکے میں جاں بحق 56 افراد کی شناخت ہوگئی۔ اسپتال ذرائع کےمطابق50 میتیں شناخت کےبعدورثاکےحوالے کر دی گئیں ۔جناح اسپتال میں 122 زخمی زیر علاج ۔18 کی حالت تشویش ناک ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق دم توڑنے والا وحدت کالونی کا 6 سال کا بچہ محب سیر کیلئے گیا تھا ۔