خبرنامہ پاکستان

لاہور سروسز ہسپتال میں آتشزدگی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

لاہور سروسز ہسپتال میں آتشزدگی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

لاہور: (ملت آن لائن) لاہور کے سروسز ہسپتال میں آتشزدگی کی اطلاعات ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں اور فائر بریگیڈز کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ سروسز ہسپتال کے سیکنڈ فلور پر واقع وارڈ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ آگ لگنے سے ہسپتال میں بھگڈر مچ گئی اور مریض خوار ہو گئے۔ امدادی ٹیمیں اور فائر بریگیڈز کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں، لیکن آتشزدگی کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

صاف کہتا ہوں مجھے لیڈری کا کوئی شوق نہیں، چیف جسٹس پاکستان

کراچی:(ملت آن لائن) چیف جسٹس ثاقب نثار کا ’مجھے لیڈری کا کوئی شوق نہیں اور جس کومجھ پرتنقید کرنی ہےکرلے‘۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سمندری آلودگی کی سنگین صورتحال اور کراچی میں صاف پانی کی فراہمی سے متعلق درخواست کی۔ عدلیہ پر کوئی دباؤ نہیں اور نہ کسی پلان کا حصہ بنیں گے، چیف جسٹس پاکستان اس دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ’بڑے اعتراضات کیے گئے کہ چیف جسٹس میو اسپتال کیوں گئے۔ انہوں نے کہا کہ’ آئین کے تحت بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ عدلیہ کی ذمےداری ہے، صاف کہنا چاہتا ہوں مجھے لیڈری کا کوئی شوق نہیں، جس کومجھ پرتنقید کرنی ہےکرلے‘۔ معزز چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ میواسپتال میں وینٹی لیٹرکی سہولت نہیں تھی، میواسپتال کادورہ انسانی جانوں کی تحفظ کے لیےکیا۔ جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ملکی حالت کاذمے دار ہر وہ شخص ہے جو کسی بھی ادارے میں بر سر اقتدار رہا، کوئی مزدور اور غریب شہری ملک کی صورتحال کا ذمے دار نہیں۔ گزشتہ دنوں چیف جسٹس پاکستان نے میو اسپتال لاہور کا دورہ کیا تھا۔