خبرنامہ پاکستان

لاہور: سرچ آپریشن، 7 افراد زیر حراست

لاہور: سرچ آپریشن، 7 افراد زیر حراست
لاہور: (ملت آن لائن) پولیس کے مطابق سرچ آپریشن نواں کوٹ، شیراکوٹ، سول لائنز، ریس کورس، مزنگ اور کینٹ ڈویژن کے علاقوں میں کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران شہریوں کی بائیومیٹرک تصدیق اور شناختی کوائف کی جانچ پڑتال کی گئی۔ اس موقع پر چینی قونصل خانے، تعلیمی اداروں اور گرجا گھروں سے ملحقہ آبادیوں، بس اڈوں، ہوٹلوں اور ہاسٹلوں کی خصوصی چیکنگ کی گئی۔ شناختی کوائف کی عدم دستیابی پر 7 افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔