خبرنامہ پاکستان

لاہور: ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر مسجد کی دیوار گرگئی، 8 افراد ملبے تلے دب کر زخمی

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں واقع ایک مسجد کی دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر 8 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ ماڈل ٹاؤن کے علاقے لنک روڈ پر پیش آیا، جہاں بارش کے بعد ایک مسجد کی دیوار گر گئی۔

دیوار گرنے کے نتیجے میں 8 افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچے اور ملبے تلے دب جانے والے 3 افراد کو موقع پر ہی طبی امداد دے دی گئی۔

دوسری جانب دیگر 5 افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔