لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نادرا کو منشا بم اور ان کے بیٹوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں منشا بم اور ان کے بیٹوں کی جانب سے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے منشا بم اور ان کے بیٹوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کر دیئے۔
عدالت نے نادرا کو منشا بم اور ان کے بیٹوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا بھی حکم دیا۔
واضح رہے کہ 4 اکتوبر کو بھی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے منشا بم اور ان کے بیٹوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے اور انہیں 10 اکتوبر تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
ملزمان کے خلاف دہشت گردی کی خصوصی دفعات کے تحت تھانہ جوہر ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔
سپریم کورٹ بھی منشا بم قبضہ گروپ سے متعلق کیس میں منشا بم کو فوری گرفتار کرکے قبضہ کی گئی تمام اراضی واگزار کرانے کا حکم دے چکی ہے۔