خبرنامہ پاکستان

لاہور میں فائرنگ سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے پروفیسر قتل

لاہور میں فائرنگ سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے پروفیسر قتل

لاہور:(ملت آن لائن) کلمہ چوک کے قریب گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے پروفیسر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے شعبہ باٹنی کے پروفیسر تنظیم اکبر چیمہ اپنی گاڑی پر جا رہے تھےکہ کلمہ چوک کے قریب موٹر سائیکل سوار افراد نے انہیں روکا اور فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کو 4 گولیاں ماری گئیں جن میں 3 گولیاں ٹانگوں اور ایک سینے میں لگی جب کہ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی گئی۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہےکہ پروفیسر تنظیم اکبر چیمہ کو ذاتی رنجش پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا اور شواہد کے مطابق ملزم فائرنگ سے قبل مقتول سے باتیں کرتا رہا تھا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔
…………………………………
اس خبر کو بھی پڑھیے….میں نے کبھی ایسا نہیں کہا یہ مجھ پر الزام ہے، فروغ

کراچی:(ملت آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما فروغ نسیم نے کہا ہے کہ ایئر پورٹ پر دو افراد کے سامنے یہ کہا تھا کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کا زمانہ کراچی کے لیے سب سے اچھا تھا، اس کا مطلب یہ نہیں کہ مشرف کو ایم کیو ایم کا سربراہ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف ان کے بڑے بھائی کی طرح ہیں، وہ ان کی عزت کرتے ہیں۔ فروغ نسیم نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ پرویز مشرف ایم کیوایم کے لیڈربنیں، ایئرپورٹ پر دو افراد کے سامنے یہ کہا تھا کہ فوجی حکومتوں کا زمانہ کراچی کے لیے سب سے اچھا تھا۔
ایم کیو ایم میں پرویز مشرف کے مائنس ٹو فارمولے پر عمل ہورہا ہے، فاروق ستار
انہوں نے کہا کہ کراچی کے لیے مشرف کا وقت اچھا تھا، اس کے مطلب یہ نہیں کہ مشرف کو ایم کیوایم کا سربراہ بنائیں۔ گزشتہ روز ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے جیو نیوز کے ہی پروگرام میں کہا تھا کہ ایم کیوایم میں ’مائنس ٹو فارمولے‘ پر عمل ہورہا ہے۔ فاروق ستار نے کہا کہ مائنس ون کو بھی کارکنوں نے بڑی مشکل سے قبول کیا تھا، نام نہاد رابطہ کمیٹی کسی کے ہاتھوں میں استعمال ہورہی ہے۔
ایم کیو ایم کی سیاست سے پیسے اور وسائل کو مائنس کر دیا، خالد مقبول صدیقی
فاروق ستار نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس اس بات کے ثبوت موجود ہیں کہ یہ سابق صدر کا فارمولا ہے، فروغ نسیم نے پارٹی رہنماؤں کو کہا کہ فاروق ستار میں دم نہیں پرویز مشرف ہی اصل لیڈر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فروغ نسیم جو رابطہ کمیٹی کو تجاویز دے رہیں ہیں برائے مہربانی وہ بند کریں اور قوم کو مزید تقسیم ہونے سے بچائیں۔