خبرنامہ پاکستان

لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل کرانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں ،سینیٹر سراج الحق

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل کرانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں کھیل نفرتوں کے ماحول میں محبت کا پیغام ہیں فائنل کا انعقاد عوام کے لیے خوشیاں لائے گا منگل کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ میں لاہور میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل منعقد کرانے کے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں یہ خوش آئند فیصلہ ہے کھیل نفرتوں کے ماحول میں محبت کا پیغامہے اس وقت جب قوم پریشان ہے مایوسی کے اس ماحول میں لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل کے فائنل سے عوام کو خوشیاں ملیں گی اور یہ میچ اس بات کی علامت ہو گا کہ ہم زندہ قوم ہیں انہوں نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل کرانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔