خبرنامہ پاکستان

لاہور میں 7 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

لاہور میں 7 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

(ملت آن لائن) لاہور کے علاقے سبزہ زار میں 7 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ لاہور کے علاقے سبزہ زار میں تین روز قبل اغوا ہونے والی 7 سالہ بچی کی لاش پنجاب یونی ورسٹی کیمپس کی دیوار کے قریب سے برآمد ہوئی۔
پولیس نے بچی کو زیادتی کے بعد قتل کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، گرفتار ہونے والے دونوں ملزمان آپس میں بھائی ہیں جن کی شناخت عرفان اور رضوان کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ بچی کی لاش کو ملزمان کے والد نے جناح اسپتال کے قریب پھینکا تھا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ یاد رہے تین روز قبل لاہور کے علاقے سبزہ زار میں ایک رکشہ ڈرائیور کی سات سالہ بچی کو اغوا کر لیا گیا تھا جس پر متاثرہ بچی کے والد نے پولیس کو رپورٹ درج کرائی تھی۔

لاہور کے علاقے سبزہ زار میں 7 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ لاہور کے علاقے سبزہ زار میں تین روز قبل اغوا ہونے والی 7 سالہ بچی کی لاش پنجاب یونی ورسٹی کیمپس کی دیوار کے قریب سے برآمد ہوئی۔