خبرنامہ پاکستان

لاہور: پیپلزپارٹی کے جلسے میں لوہے کا پول گرگیا، متعدد افراد زخمی

لاہور: پیپلزپارٹی

لاہور: پیپلزپارٹی کے جلسے میں لوہے کا پول گرگیا، متعدد افراد زخمی

لاہور:(ملت آن لائن) پیپلز پارٹی کے موچی گیٹ میں ہونے والے جلسے میں لوہے کا پول گرگیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے جلسہ عام میں کارکن لوہے کے پول پر چڑھ گئے جس کے باعث پول توازن برقرار نہ رکھ سکا اور گڑ پڑا۔ پول گرنے سے متعدد کارکن زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے کشمیر ڈے کی مناسبت سے لاہور میں موچی گیٹ گراؤنڈ میں جلسہ جاری ہے۔ پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری و دیگر رہنما اسٹیج پر موجود ہیں۔ جلسہ گاہ کے اندر اور باہر بڑے بڑے پینافلیکس بھی آویزاں کیے گئے ہیں جن پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے نعرے درج ہیں۔ لاہور کا تاریخی موچی گیٹ گراؤنڈ ایک دور میں بڑی بڑی تحریکوں کاآغاز اسی گراؤنڈ سے ہوا کرتا ​تھا۔ جلسے سے سابق صدر آصف علی زرداری سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر مرکزی قائدین خطاب کریں گے جب کہ کارکنوں کو دوپہر میں جلسہ گاہ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔