خبرنامہ پاکستان

لاہور: چیف جسٹس نے ہربنس پورہ میں پارک کی جگہ گرڈ اسٹیشن بنانے کا نوٹس لے لیا

لاہور: چیف جسٹس

لاہور: چیف جسٹس نے ہربنس پورہ میں پارک کی جگہ گرڈ اسٹیشن بنانے کا نوٹس لے لیا

لاہور:(ملت آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ہربنس پورہ میں پارک کی جگہ گرڈ اسٹیشن بنانے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو کل طلب کرلیا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ ازخود نوٹس کیس پر سماعت کرے گا۔ عدالت عظمیٰ نے چیئرمین واپڈا اور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے)، صوبائی سیکرٹری اطلاعات اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو بھی کل طلب کرلیا۔
پارک اکھاڑنے کا کیس: اسحاق ڈار سے پیسے لیکر پارک اور سڑک بحال کرنے کا حکم
واضح رہے کہ گذشتہ روز چیف جسٹس نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی رہائش گاہ کے لیے پارک اکھاڑ کر سڑک بنانے کے از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران ڈی جی ایل ڈی اے کو 10 روز میں پارک اصل شکل میں بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔ جسٹس ثاقب نثار نے ڈی جی ایل ڈی اے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کس طرح کے آفیسر ہیں، ایک وزیر کے زبان ہلانے پر پارک اکھاڑ دیا، آپ کو اس کی سزا بھگتنی ہوگی، آپ کے خلاف نیب کے قوانین کے تحت کارروائی بنتی ہے۔ جس پر ڈی جی ایل ڈی اے نے عدالت عظمیٰ سے معافی کی درخواست کی تھی۔