خبرنامہ پاکستان

لاہور کا چائے تھانہ

لاہور کا چائے تھانہ
لاہور:(ملت آن لائن) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایسا انوکھا ریسٹورنٹ کھولا گیا ہے جہاں آنے والوں پر مقدمہ درج ہوتا ہے اور پھر سزا بل کی صورت میں ملتی ہے۔ لاہور میں اپنی نوعیت کا انوکھا ریستوران کھولا گیا ہے جو جیل کی طرز پر بنایا گیا ہے۔یہاں ویٹر نہیں بلکہ قیدی ہیں جن کا کام کال کوٹھری میں کھانا تیار کرنا اور جیل میں بیٹھے مہمانوں کو یہ کھانا پیش کرنا ہے۔مزیدار کھانا کھانے کے بعد جیلر بل کے بجائے ایف آئی آر کاٹتا ہے۔لاہور کے چائے تھانہ نامی اس ریستوران کی دیوار پر خطرناک اور اشتہاری ملزمان کی تصاویر اور پھانسی کے پھندے بھی نصب کیے گئے ہیں۔جیل نما اس ریستوران میں موسیقی کے ساتھ ساتھ لڈو اور تاش کھیلنے کی سہولت بھی دستیاب ہے۔