خبرنامہ پاکستان

لاہور: کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق

لاہور: کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق
لاہور: (ملت آن لائن) ڈیفنس کے علاقہ فیز 8 میں دل خراش واقعہ، ہورڈنگ بورڈ لگاتے ہوئے تین مزدور لقمہ اجل بن گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب لوہے کی سیڑھی بجلی کی مین تاروں سے ٹکرا گئی۔ کرنٹ لگنے سے 40 سالہ فخر، 28 سالہ ولی محمد اور 17 سالہ محمد خان بری طرح جھلس گئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق مزدوروں کی لاشیں جنرل اسپتال کے مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں مزدوروں کا تعلق پاکپتن سے ہے، جن کی میتیں ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی جائیں گی۔