خبرنامہ پاکستان

لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، موسم سرد

لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، موسم سرد
لاہور:(ملت آن لائن) لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ہربنس پور، جلو پارک، رنگ روڈ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں بوندا باندی ریکارڈ کی گئی ہے۔ دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں چشتیاں، بہاولنگر، اوچ شریف، ملتان اور گردونواح میں بارش کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، ساہیوال، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، بالائی فاٹا، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن، شمال مشرقی بلوچستان اور بالائی سندھ میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔