خبرنامہ پاکستان

لاہور ہائیکورٹ: انتخابات کالعدم قرار دینے کیلئے دائر درخواست پر جواب طلب

لاہور (ملت +اے پی پی )لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بار کونسل کے انتخابات کو کالعدم قرار دینے کیلئے دائر درخواست پر پنجاب بار کونسل کے تمام فریقین سے 22 فروری تک جواب طلب کرلیا، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے ممبر پنجاب بار جمیل اصغر بھٹی کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزارحامد خان گروپ کے جمیل اصغر بھٹی نے موقف اختیار کیا کہ وائس چیئرمین اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی کے الیکشن میں دھاندلی کی گئی، ہارس ٹریڈنگ کر کے ممبران پنجاب بار کو مخالف دھڑے نے ساتھ ملایا،درخواست گزار نے درخواست میں الزام عائد کیا کہ ایڈووکیٹ جنرل شکیل الرحمان خان نے مخالفین کا ساتھ دیا، ایڈووکیٹ جنرل نے اپنے دفتر میں پنجاب بار کے انتخابات منعقد کرائے،درخوست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پنجاب بار کے متنازعہ الیکشن کالعدم کئے جائیں، وائس چیئرمین ملک عنایت اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی کو کام کرنے سے روکا جائے، عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد پنجاب بار کونسل کے تمام فریقین سے 22 فروری تک جواب طلب کر لیا۔