خبرنامہ پاکستان

لاہور ہائیکورٹ نے سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف دائر درخواست نمٹا دی

لاہور (ملت + آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ نے سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف دائر درخواست نمٹا دی۔تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد حمید ڈار کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل شکیل الرحمان، ایڈیشنل ایڈووکیٹ بیرسٹر قاسم رضاالکریم عدالت میں پیش ہوئے درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ پولیس نے بلاوجہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنوں کو گرفتار کیا، احتجاج کارکنوں کا آئینی حق ہے کوئی جرم نہیں عدالت کے حکم پر پولیس افسران نے گرفتار سیاسی کارکنوں کی رہائی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ نظر بند اور گرفتار کیے گئے کارکنوں کو رہا کردیا عدالت نے پٹیشنز واپس لینے کی بنیاد پر درخواست نمٹا دی۔واضح رہے کہ دو نومبر کو تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنوں کو اسلام آباد جانے سے روکنے کیلئے گرفتار کیا گیا تھا۔