خبرنامہ پاکستان

لاہور ہائیکورٹ نے لیسکو کو بجلی کے بلوں میں سیلز ٹیکس کی متنازعہ واجبات کی وصولی سے روک دیا

لاہور۔18 اکتوبر(ملت + اے پی پی )لاہور ہائیکورٹ نے لیسکو کو بجلی کے بلوں میں سیلز ٹیکس کی متنازعہ واجبات کی وصولی سے روک دیا ہے ،لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس عابد عزیز شیخ نے درخواست گزار محمد صدیق و دیگر کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا، درخواست گزاروں نے درخواستوں میں لیسکو کی جانب سے بجلی کے بلوں کے ذریعے سیلز ٹیکس کے متنازعہ واجبات کی وصولی کو چیلنج کیا تھا، دوران سماعت درخواست گزاروں کے وکیل محمد محسن ورک نے اعتراض اٹھایا کہ بجلی کے بلوں کے ذریعے سیلز ٹیکس کی وصولی کا اختیار لیسکو کو نہیں ہے، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ صرف ایف بی آر ہی سیلز ٹیکس کے متنازعہ واجبات کی وصولی کرسکتا ہے، درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لیسکو بجلی کے بلوں کے ذریعے سیلز ٹیکس کے متنازع واجبات وصول کرنا چاہتا ہے لہذا لیسکو کوسیلز ٹیکس کی متنازعہ واجبات کی وصولی سے روکا جائے جس پر عدالت نے لیسکو کو بجلی کے بلوں کے ذریعے متنازعہ سیلز ٹیکس کی وصولی سے روکتے ہوئے ایف بی آر کو قانون کے مطابق کارروائی کاحکم دیدیا۔