خبرنامہ پاکستان

لاہور ہائیکورٹ نے 2کنال سے بڑے گھروں پر لگژری ٹیکس کی وصولی روک دی

لاہور(ملت + آئی این پی)لاہور ہائیکورٹ نے 2کنال سے بڑے گھروں پر لگژری ٹیکس کی وصولی روک دی ۔تفصیلات کے لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے پنجاب حکومت کی جانب سے گھروں پر عائد لگژری ٹیکس کے خلاف درخواست کی سماعت کی فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے پنجاب حکومت کو 2کنال سے بڑے گھروں پر عائد لگژری ٹیکس کی وصولی سے روک دیااورعدالت نے ریمارکس دےئے کہ پنجاب حکومت لگژری ٹیکس وصول نہیں کر سکتی عدالت نے حکومتی وکیل سے استفسار کیا کہ بتایا جائے کس قانون کے تحت گھروں پر لگژری ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے یاد رہے پنجاب حکومت نے فنانس بل 2014کے تحت 2کنال سے بڑے گھروں پر لگژری ٹیکس نافذ کیا ہے۔