خبرنامہ پاکستان

لاہور ہائیکورٹ کا سپیشل بچوں کے لیے سپیشل حکم

لاہور ہائیکورٹ کا سپیشل بچوں کے لیے سپیشل حکم
لاہور:(ملت آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر میں اسپیشل بچوں کے اسکولوں اور بسوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا ہے خصوصی بچوں پر تشدد برداشت نہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے گونگے بہرے بچوں پر تشدد کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے خصوصی بچوں کی بس میں تعینات عملے کی ٹریننگ نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ بچوں پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ڈی پی او سیالکوٹ نے عدالت کو بتایا کہ بس کنڈیکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ خصوصی بچوں کے وکیل نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ حکومت اس معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی۔ عدالت نے اسپیشل بچوں کے اسکولوں اور بسوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے اور بچوں کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی ٹرینینگ کا حکم دیتے ہوئے 14 دسمبر کوعملدرآمد رپورٹ طلب کر لی۔