خبرنامہ پاکستان

لاہور ہائی کورٹ کا تین سے زائد ایڈوائزریاں رکھنے والے وکلا کیخلاف کارروائی کا حکم

لاہور (ملت + آئی این پی) لاہور ہائی کورٹ نے تین سے زائد ایڈوائزریاں رکھنے والے وکلا کیخلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے پنجاب بار کونسل کو ایسے وکلا کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سیدمنصورعلی شاہ نے پنجاب بار کونسل کی درخواست پر سماعت کی جس میں پنجاب بار کونسل کی طرف سے ممبر رانا انتظار حسین عدالت پیش ہوئے درخواست گزار کا کہنا تھا کہ رولز کے برعکس کئی وکلا نے 3سے زائد ایڈوائزریا ں رکھی ہوئی ہیں۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت 3سے زائد ایڈوائزریاں رکھنے والے وکلا کیخلاف کارروائی کا حکم دے۔عدالت نے 3سے زائد ایڈوائزیوں پروکلا کیخلاف کارروائی کی رپورٹ16دسمبر کو دینے کی بھی ہدایت کی ہے۔