خبرنامہ پاکستان

لعل شہباز قلندر حملہ کیس میں پیشرفت

لعل شہباز قلندر حملہ کیس میں پیشرفت
کراچی:(ملت آن لائن) سی ٹی ڈی نے سانحہ لال شہباز قلندر میں ملوث اہم ملزم نادر عرف مرشد کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نادر جھاکرانی عرف مرشد کا تعلق داعش سے ہے۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی تین بجے پریس کانفرنس میں گرفتاری سے متعلق اہم بریفنگ دیں گے۔پولیس ذرائع کے مطابق سانحہ لال شہباز قلندر میں ملوث اہم ملزم نادر جوکھیو عرف مرشد کو گرفتار کرلیا۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق نادر عرف مرشد کا تعلق راجن پور پنجاب سے ہے۔ ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ لال شہباز قلندر کے مزار میں خود کش حملے کے لئے بمبار افغانستان سے لایا گیا۔ ملزم نادر نے دوران تفتیش سنسنی خیزانکشافات کئے ہیں جن سے متعلق ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی تین بجے پریس کانفرنس کرینگے۔
واضح رہے سانحہ لعل شہباز قلندرؒ میں 76 زائرین شہید اور 250 سے زائد ہوئے تھے۔ دھماکے کے بعد پولیس کی مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری تھی۔