خبرنامہ پاکستان

لندن:تحریک انصاف کاآج حسن نوازکےگھرکےباہراحتجاج

لندن: (آئی این پی )وزیراعظم نوازشریف کی لندن آمد پر پاکستان تحریک انصاف برطانیہ نے پارک لین میں حسن نواز کے گھر کے باہر آج احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔ مظاہرہ پاکستانی وقت کے مطابق آج رات ساڑھے دس بجے کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کےجواب میں ن لیگ برطانیہ نے بھی مظاہروں کا اعلان کر دیا ہے۔ صدر مسلم لیگ ن یو کے صدر زبیر گل کے مطابق اتوار کو مغربی لندن کے علاقے رچمنڈ میں جمائما کے گھر کے باہر احتجاج کیا جائے گا۔