خبرنامہ پاکستان

لندن: تحریک انصاف کےکارکنوں کا حسن نوازکےگھرکےباہرمظاہرہ

لندن:(آئی این پی ) لندن میں ایک بار پھر پاکستان احتجاجی سیاست نے زور پکڑ لیا۔ وزیراعظم نواز شریف کی لندن موجودگی کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے حسن نواز کے گھر کے باہرمظاہرہ کیا۔ اس موقع پر کارکنوں نے گو نواز گو کے نعرے لگائے ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پوسٹر بھی اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے۔ مظاہرے کی قیادت پاکستان تحریک انصاف یو کے کے صدر بیرسٹر وحید الرحمان نے کی ۔ پی ٹی آئی کے احتجاج کے موقع پر سیکورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ پی ٹی آئی کے جواب میں مسلم لیگ ن نے بھی 29 مئی کو جمائما کے گھر کے باہر مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔