خبرنامہ پاکستان

لندن حکام نے شریف فیملی کی آف شور کمپنیوں کی تصدیق کردی

لندن حکام نے شریف فیملی کی آف شور کمپنیوں کی تصدیق کر دی

اسلام آباد: (ملت آن لائن) لندن جانے والی نیب ٹیم کو شریف فیملی کے اثاثوں کی چھان بین میں اہم کامیابی مل گئی۔ لندن حکام نے شریف فیملی کی 10 سے زائد آف شور کمپنیوں کی تصدیق کر دی۔ نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈی جی آپریشن لندن سے وطن واپس پہنچ گئے، ٹیم کے سربراہ کی برطانوی نیشنل کرائمز ایجنسی کے سربراہ سے بھی اہم ملاقات ہوئی جبکہ نیب کی 3 رکنی تحقیقاتی ٹیم کے 2 افسران تاحال لندن میں موجود ہیں۔ مے فیئر فلیٹس کے علاوہ بھی جائیدادیں شریف فیملی کے نام پر ہونے کا انکشاف ہوا ہے، برطانیہ کے کمپنی ہاؤس نے شریف فیملی کی 8 کمپنیوں کی تصدیق کی جن میں فلیگ شپ انوسٹمنٹ لمیٹڈ، ہرسٹون پراپرٹیز لمیٹڈ، کیو ہولڈنگ لمیٹڈ، کیونٹ ایٹن پلیس ٹو لمیٹڈ، کیونٹ لمیٹیڈ نامی کمپنی، فلیگ شپ سیکیورٹیز لمیٹڈ، فلیگ شپ ڈویلپمنٹ لمیٹڈ اورہلٹرن انٹرنیشل لمیٹڈ شامل ہیں۔

………………………….

اس خبر کو بھی پڑھیے…زینب قتل کے ملزم کا کسی کمرشل بینک میں اکاؤنٹ نہیں: اسٹیٹ بینک

لاہور:(ملت آن لائن) اسٹیٹ بینک کو زینب قتل کیس کے ملزم عمران کا کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں ملا۔گزشتہ روز زینب قتل کیس کے ملزم عمران کے متعدد بینک اکاؤنٹس کی خبریں سامنے آئی تھیں جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے جے آئی ٹی کو اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ جے آئی ٹی نے زینب قتل کیس کے ملزم عمران کے اکاؤنٹس کی تحقیقات کیں اور قصور کے تمام بینکوں میں ملزم کے اکاؤنٹس کی چھان بین مکمل کی جس میں ملزم کا قصور کے 12 بینکوں میں کوئی اکاؤنٹ نہیں ملا۔ زینب کے قاتل عمران کے بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات جے آئی ٹی کے سپرد ملزم عمران کے شناختی کارڈ پر کسی بھی بینک میں کوئی اکاؤنٹ نہیں۔ دوسری جانب اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ قصور واقعے پر پنجاب حکومت کی جے آئی ٹی کی دراخوست ملی جس میں ملزم کے اکاؤنٹس کے بارے میں پوچھا گیا۔ اسٹیٹ بینک نے ملزم کے بینک اکاؤنٹس کی مکمل چھان بین کرکے جے آئی ٹی کو رپورٹ دے دی جس میں ملزم عمران کے کسی بھی کمرشل بینک میں اکاؤنٹ کی تردید کی گئی ہے۔