خبرنامہ پاکستان

لندن: شہباز شریف کی وزیراعظم سےملاقات

لندن:(آئی این پی) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نجی ائر لائن کی پرواز کے ذریعے ہیتھرو ائر پورٹ پہنچے۔ ان کے استقبال کیلئے لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ شہباز شریف کے ہمراہ حمزہ شہباز اور فیملی کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔ شہباز شریف لندن پہنچتے ہی وزیر اعظم میاں نواز شریف کی رہائش گاہ پہنچے جہاں ان سے ملاقات اور عیادت کی۔ اس موقع پر انھوں نے ڈاکٹرز سے انکی صحت سے متعلق تبادلہ خیال بھی کیا۔